Dekhne Ko Ya Muhammad Yoon To Kya Dekha Nahi Lyrics and Video (دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں)

Dekhne Ko Ya Muhammad

Yoon To Kya Dekha Nahi Lyrics and Video

Video. Dekhny Ko Ya Muhammad

(دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں)



دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں

ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں


دیکھا بہت نگاہ طالب کو ملا نہیں

تم سے تمہی ہو تم سا کوئی دوسرا نہیں


اک سے اک بڑھ کر حَسِین دیکھے مگر یا مصطفی

تم سے بڑھ کر حُسْن والا دوسرا دیکھا نہیں


میم کا پردہ اٹھا کر وہ نگاہ شوق سے

مصطفی کو دیکھ لے جس نے خدا دیکھا نہیں


میں تو کر سکتا نہیں جنت کی باتیں شوق سے

وہ کرے جس نے دیارِ مصطفیٰ دیکھا نہیں


صورت کو تیری دیکھ کے کچھ منہ سے نہ نکلا

نکلا تو یہ نکلا کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں


یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر

کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں


دیکھنے کو یا محمد یوں تو کیا دیکھا نہیں 

ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں 


Comments

Popular posts from this blog

Zameen Ke Aansu – Episode 14 | Writer: Saadiya Kashif

Zameen Ke Aansu – Episode 2 | Hania Ka Raaz, Dhoka aur Nayi Zindagi Ka Safar

Aa Meda Dhola Karan Bethi Zari Naat Lyrics | Kalam Khwaja Ghulam Fareed RA | ﺁ ﻣﯿﮉﺍ ﮈﮬﻮﻻ ﮐﺮﺍﮞ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺯﺍﺭﯼ