Dekhne Ko Ya Muhammad Yun Toh Kya Dekha Nahi Naat Lyrics in Urdu | دیکھنے کو یا نبی یوں تو کیا دیکھا نہیں
Dekhne Ko Ya Nabi Yun Toh Kya Dekha Nahi Naat Lyrics in Urdu
Dekhne Ko Ya Nabi Toh Kya Dekha Nahi Naat ایک دل کو چھو لینے والی نعت ہے جس میں حضرت محمد ﷺ کے حسن، عظمت اور بے مثال مقام کو خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ نعت عاشقانِ رسول ﷺ کیلئے روحانی سکون اور ایمان کی تازگی کا ذریعہ بنتی ہے۔
Full Naat Lyrics
دیکھنے کو یا نبی یوں تو کیا دیکھا نہیں
ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں
دیکھا بہت نگاہ طالب کو ملا نہیں
تم سے تمہی ہو تم سا کوئی دوسرا نہیں
اک سے اک بڑھ کر حَسِین دیکھے مگر یا مصطفی
تم سے بڑھ کر حُسْن والا دوسرا دیکھا نہیں
میم کا پردہ اٹھا کر وہ نگاہ شوق سے
مصطفی کو دیکھ لے جس نے خدا دیکھا نہیں
میں تو کر سکتا نہیں جنت کی باتیں شوق سے
وہ کرے جس نے دیارِ مصطفیٰ دیکھا نہیں
صورت کو تیری دیکھ کے کچھ منہ سے نہ نکلا
نکلا تو یہ نکلا کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں
یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر
کوئی آپؐ سا دیکھا نہیں
دیکھنے کو یا نبی یوں تو کیا دیکھا نہیں
ہاں مگر محبوب کوئی آپ سا دیکھا نہیں
Alert Alert
https://youtu.be/FO-q9H5dlng?si=xMHRzGfu9SkMetqO
Meaning & Explanation
اس نعت میں شاعر اس حقیقت کو بیان کرتا ہے کہ دنیا میں بہت سی خوبصورت چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں، لیکن حضرت محمد ﷺ جیسا حسن، اخلاق اور کمال کسی میں نہیں۔ یہ نعت ہمیں نبی ﷺ کی محبت، ادب اور عظمت کو دل میں بسانے کا پیغام دیتی ہے۔
Why This Naat Is Special?
- Prophet Muhammad ﷺ کی بے مثال شان کا بیان
- دل کو سکون اور روح کو تازگی دیتی ہے
- محفلِ نعت اور تنہائی میں پڑھنے کیلئے بہترین
- عشقِ رسول ﷺ کو مضبوط کرنے والی نعت
Related Naat Lyrics
مزید خوبصورت نعتیں پڑھنے کیلئے وزٹ کریں:
More Naat Lyrics

Comments
Post a Comment