Madine Se Bulawa Aa Raha Hai Naat Lyrics in Urdu | Full Kalam
Madine Se Bulawa Aa Raha Hai Naat Lyrics
ایک نہایت مشہور اور دل کو چھو لینے والی نعت ہے جو عاشقِ رسول ﷺ کے دل میں مدینہ منورہ کی تڑپ، محبت اور حاضری کی آرزو کو بیان کرتی ہے۔ یہ نعت سننے اور پڑھنے والے کے دل میں روضۂ رسول ﷺ کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
Full Naat Lyrics (Urdu)
مدینے سے بلاوا آ رہا ہے
مرا دل مجھ سے پہلے جارہا ہے
نظر کیا سبز گنبد آ رہا ہے
کہ دل کا رنگ بدلا جا رہا ہے
مرا دل بھی تو اپنے ساتھ لے جا
مدینے کیوں اکیلا جا رہا ہے
اسی کی چشم کا طالب ہے کعبہ
مدینہ دیکھ کر جو آ رہا ہے
وہ دیکھو حاجیو بیرِ علی سے
نظر کعبے کا کعبہ آ رہا ہے
بڑی امید لے کر سرور دیں
مدینے میں یہ منگتا آ رہا ہے
بلائیں گے تجھے بھی سرورِ عالم ﷺ
دلِ محمود کیوں گھبرا رہا ہے
Naat Explanation & Message
اس نعت میں عاشقِ رسول ﷺ کی وہ کیفیت بیان کی گئی ہے جب مدینہ منورہ کی حاضری کا تصور دل میں جاگ اٹھتا ہے۔ سبز گنبد کا خیال دل کے رنگ بدل دیتا ہے اور بندہ دنیا کی ہر خواہش کو چھوڑ کر روضۂ رسول ﷺ کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے۔
Why This Naat Is So Popular?
- مدینہ منورہ کی محبت اور حاضری کی تڑپ
- سادہ مگر انتہائی اثر انگیز الفاظ
- محافلِ نعت اور سفرِ مدینہ کیلئے بہترین کلام
- دل کو نرم اور آنکھوں کو نم کر دینے والی نعت
Related Naat Lyrics
مزید خوبصورت نعتیں پڑھنے کیلئے وزٹ کریں:
All Naat Lyrics
اگر آپ کو یہ Madine Se Bulawa Aa Raha Hai Naat Lyrics پسند آئیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ اللہ ہمیں بار بار مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین۔
.jpg)
Comments
Post a Comment