Sune Kaun Qissa Ae Dard-e-Dil Naat Lyrics in Urdu | سنے کون قصہ اے درد دل میرا غمگسار چلا گیا
Sune Kaun Qissa Ae Dard-e-Dil Naat Lyrics in Urdu
Sune Kaun Qissa Ae Dard-e-Dil Naat ایک درد بھری اور دل کو چھو لینے والی نعت ہے جس میں جدائی، محبت اور عقیدت کے جذبات کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کلام عاشقانِ رسول ﷺ کے دل کی کیفیت کو الفاظ دیتا ہے اور آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔
Full Naat Lyrics
سنے کون قصہ اے درد دل میرا غمگسار چلا گیا
جسے آشناؤں کا پاس تھا، وہ وفا شعار چلا گیا
وہی بزم ہے وہی دھوم ہے، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ہے کمی تو بس میرے چاند کی، جو تہہ مزار چلا گیا
وہ سخن شناس وہ دوربیں، وہ گدانواز وہ مہ جبیں
وہ حسیں وہ بحرعلوم دیں، میرا تاجدار چلا گیا
کہاں اب سخن میں وہ گرمیاں کہ نہیں رہا کوئی قدرداں
کہاں اب وہ شوق میں مستیاں کہ وہ پروقار چلا گیا
جسے میں سناتا تھا دردِ دل وہ جو پوچھتا تھا غم دروں
وہ گدا نواز بچھڑ گیا، وہ عطا شعار چلا گیا
یہیں کیوں نصیرؔ نہ اشکِ غم، رہے کیوں نہ لب پر میرے فغاں
ہمیں بےقرار وہ چھوڑ کر سرِ راہ گزار چلا گیا
Meaning & Explanation
اس نعت میں شاعر اپنے محبوبِ حقیقی ﷺ سے جدائی کے درد اور دل کی بےقراری کو بیان کرتا ہے۔ یہ اشعار ہمیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ آقا ﷺ کی یاد، ان کی محبت اور نسبت دل کی سب سے بڑی تسکین ہے، اور ان سے دوری دل کو بےقرار کر دیتی ہے۔
Why This Naat Is Special?
- جدائی اور محبت کے گہرے جذبات کا اظہار
- دل کو چھو لینے والی شاعری
- عشقِ رسول ﷺ کی خوبصورت ترجمانی
- محفلِ نعت اور تنہائی میں پڑھنے کیلئے مؤثر
Related Naat Lyrics
مزید درد بھری اور خوبصورت نعتیں پڑھنے کیلئے:
More Naat Lyrics

Comments
Post a Comment