Zameen Meli Nahi Hoti Naat Lyrics in Urdu | Full Kalam & Lyrics
زمیں میلی نہیں ہوتی نعت | Full Lyrics in Urdu
یہ نعت حضرت محمد ﷺ کی شان میں ایک خوبصورت کلام ہے جو ایمان اور روحانی سکون فراہم کرتی ہے۔ یہاں ہم آپ کے لیے زمیں میلی نہیں ہوتی نعت کے مکمل کلام فراہم کر رہے ہیں، ساتھ اس کے معنی اور وضاحت بھی۔
Full Lyrics
زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا
محمد کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا
محبت کملی والے سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو
یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا
نبی کے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی
زباں میلی نہیں ہوتی سخن میلا نہیں ہوتا
میرے آقا کی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے
کبھی اہل محمد کا بدن میلا نہیں ہوتا
گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے
نبی کی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا
جو نام مصطفےٰ چومیں کبھی دکھتی نہیں آنکھیں
پہن لے پیار جو انکا بدن میلا نہیں ہوتا
میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے
ثنائے مصطفےٰ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا
(صلی اللہ علیہ وسلم)
Meaning / Explanation
یہ نعت بتاتی ہے کہ نبی ﷺ کی محبت اور ان کے نقش قدم پر چلنے سے انسان کی روح پاکیزہ رہتی ہے۔ دنیاوی چیزیں اور بدن کی صفائی مادی لحاظ سے اہم نہیں، اصل پاکیزگی اور حقیقت ایمان میں ہے۔ ہر لفظ دل کو سکون اور روح کو روشنی دیتا ہے۔
Highlights of this Naat
- Beautiful Islamic words praising Prophet Muhammad ﷺ
- Deep spiritual meaning for believers
- Perfect for listening and recitation in gatherings
- Encourages love and devotion towards the Prophet ﷺ
Related Naat Posts
Read also: More Naat Lyrics

Comments
Post a Comment