اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا Lyrics in Urdu | Naat Lyrics | Is Karam Ka Karoon Shukar Kaise Ada Naat Lyrics

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا Lyrics | نعت رسولِ آخر ﷺ

اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا ایک نہایت خوبصورت اور مشہور نعتِ رسولِ آخر ﷺ ہے۔ اس نعت میں حضور نبی کریم ﷺ کے کرم، عطا اور امت پر شفقت کا نہایت خوبصورت انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔


📜 اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا – مکمل نعت کے بول


اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا  
جو کرم مجھ پہ میرے نبی ﷺ کر دیا  
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں  
مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا  

ذکرِ سرکار کی ہیں بڑی برکتیں  
مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں  
میں گنہگار تھا بے عمل تھا مگر  
مصطفی ﷺ نے مجھے جنتی کر دیا  

لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی ﷺ کی عطا  
دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا  
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے  
اپنے محبوب کا امتی کر دیا  

جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی  
حاضری مل گئی جس کو دربار کی  
کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا  
اور کسی کو نبی ﷺ نے علی کر دیا  

جو درِ مصطفی کے گدا ہو گئے  
دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے  
ایسی چشمِ کرم کی ہے سرکار نے  
دونوں عالم میں ان کو غنی کر دیا  

کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے  
جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے  
صدقے جاؤں نیازی میں لج پال کے  
ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا  


✨ نعت کی تفصیل

  • نعت: اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
  • نعتیہ کلام: نعتِ رسولِ آخر ﷺ
  • زبان: اردو
  • موضوع: عشقِ رسول ﷺ، کرمِ مصطفی ﷺ

💚 Islamic Naat Lyrics

اگر آپ کو یہ نعت اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا پسند آئی ہو تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ مزید خوبصورت اردو نعت لیرکس پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔

Tags: اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا lyrics, نعت رسول ﷺ, urdu naat lyrics, islamic naat lyrics

Comments

Popular posts from this blog

Zameen Ke Aansu – Episode 14 | Writer: Saadiya Kashif

Zameen Ke Aansu – Episode 2 | Hania Ka Raaz, Dhoka aur Nayi Zindagi Ka Safar

Aa Meda Dhola Karan Bethi Zari Naat Lyrics | Kalam Khwaja Ghulam Fareed RA | ﺁ ﻣﯿﮉﺍ ﮈﮬﻮﻻ ﮐﺮﺍﮞ ﺑﯿﭩﮭﯽ ﺯﺍﺭﯼ